مہمند میں خوارج کا سہولت کار گرفتار،پی ٹی ایم کی ہنگامہ آرا ئی

 مہمند میں خوارج کا سہولت کار گرفتار،پی ٹی ایم کی ہنگامہ آرا ئی

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) ضلع مہمند میں سی ٹی ڈی، پولیس اور سکیورٹی فورسز کی جانب سے خوارجی سہولت کاروں کی گرفتاری کو روکنے کے لیے پی ٹی ایم کے کارکنوں اور کچھ مقامی افراد نے ہنگامہ آرائی کی۔

تفصیلات کے مطابق ضلع مہمند کے گاؤں حلیم زئی نا صافی میں مصدقہ اطلاعات پر خوارج کی سہولت کاری میں ملوث ایک شخص احمد شیر گرفتار کیا گیا تو سہولت کار کے ساتھیوں اور پی ٹی ایم کارکنوں نے اس کی گرفتاری روکنے کے لیے ڈنڈوں اور پتھروں کے ساتھ ہنگامہ آرائی شروع کر دی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور ہنگامہ کرنے والوں کو منتشر کر دیا ۔ حکام کے مطابق اس قسم کی حرکتیں سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں اور خوارج و ان کے سہولت کاروں کو چن چن کر نشانہ بنایا جائے گا۔نیشنل ایکشن پلان اور آپریشن عزمِ استحکام کے تحت خوارج اور ان کے سہولت کاروں کے گرد گھیرا مزید تنگ کیا جا رہا ہے ، ان کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں