پمز کے ینگ ڈاکٹرزکا احتجاج ،تیل قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ
اسلام آباد (آن لائن) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف پمز کے ینگ ڈاکٹرز نے احتجاج شروع کر دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ مسلسل مہنگائی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے ہماری معاشی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے ، ’’ہم مریضوں کا علاج کریں یا اپنے اخراجات پورے کریں۔‘‘ موجودہ صورتحال میں تنخواہوں اور سہولیات میں اضافہ ناگزیر ہو چکا ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ واپس لیا جائے اور طبی شعبے سے وابستہ ملازمین کو ریلیف دیاجا ئے۔