پاکستان پیپلز پارٹی کا بلاول بھٹو جیالا فورس سے لا تعلقی کا اظہار

 پاکستان پیپلز پارٹی کا بلاول بھٹو جیالا فورس سے لا تعلقی کا اظہار

یہ فورس پی پی سے منظور شدہ ہے نہ الحاق یافتہ ،قانونی کا رروا ئی ہو گی ، ترجمان

 اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کے مطابق بلاول بھٹو جیالا فورس پاکستان کا پاکستان پیپلز پارٹی سے کوئی تعلق نہیں۔ جیالا فورس پاکستان پیپلز پارٹی سے منظور شدہ ہے اور نہ ہی الحاق یافتہ۔ ترجمان پیپلز پارٹی رانا شبیر حسین ٹکہ اور ملک محمد یونس اعوان نے کہا کہ تمام تقرریاں، نوٹیفکیشن جعلی اور مذکورہ افراد کی جانب سے جاری کیے گئے  عہدے ، تقرریاں اور نامزدگیاں غیر قانونی اور غیر مجاز ہیں۔پیپلز پارٹی کے نام کا غلط استعمال کرنیوالوں کیخلاف قانونی کارروائی ہوگی ۔ اعلامیہ انچارج سینٹرل سیکرٹریٹ سید سبط الحیدر کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں