پنجاب پولیس کے 4 ڈی آئی جیز سمیت 20 افسر تبدیل
عبدالقادر قمر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون سینٹرل پولیس آفس تعینات بینش فاطمہ ایس پی آپریشنز چکوال ،محمود الحسن ایس پی سکیورٹی ہائیکورٹ ہونگے
لاہور (کرائم رپورٹر )پنجاب پولیس میں 4 ڈی آئی جیز اور 16 ایس ایس پی اور ایس پیز سمیت20 افسروں کے تقررو تبادلے کر دئیے گئے ۔تفصیلات کے مطابق تقرری کے منتظر عبدالقادر قمر کو ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون سینٹرل پولیس آفس اورسلیمان سلطان رانا کو ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ 2 سینٹرل پولیس آفس ،ذیشان اصغر کو کمانڈنٹ پولیس انٹیلی جنس سکول لاہور اورمحبوب رشید کو ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس سینٹرل پولیس آفس تعینات کر دیا گیا۔ دریں اثناء ایس ایس پی اور ایس پیز میں تقرری کے منتظر فیصل شہزاد کو اے آئی جی لاجسٹکس سی پی او پنجاب تعینات کر کے ان کے پیش رو محمد عبداللہ لک کا تبادلہ وفاق میں کر دیا گیا۔
علاوہ ازیں محمد راشد کو ایس ایس پی آر او سی ٹی ڈی لاہور ،احمد نواز شاہ کو ایس ایس پی انویسٹی گیشن فیصل آباد ،حسن جہانگیر کو ایس ایس پی سی سی ڈی راولپنڈی ریجن،بینش فاطمہ کو ایس پی آپریشنز چکوال ،ریاض ناز کو ایس پی انویسٹی گیشن میانوالی، اختر علی کو ایڈیشنل ایس پی جڑانوالہ ڈویژن فیصل آباد ،سید محمود الحسن کو ایس پی سکیورٹی ہائیکورٹ،منصور الحسن کو ایس پی رائٹ مینجمنٹ فیصل آباد ریجن تعینات کر دیا گیاہے ،شاہد احمد خان کا تبادلہ سپیشل برانچ پنجاب لاہور کر دیا گیاجبکہ کیپٹن (ر)وحید محمود اورتنویر احمد ملک کو سنٹرل پولیس آفس پنجاب رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔