معذور کوٹہ پر غیر مستحق شخص کی تعیناتی غیر قانونی قرار

 معذور کوٹہ پر غیر مستحق شخص کی  تعیناتی غیر قانونی قرار

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے معذور کوٹہ پر اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر کی تعیناتی کے کیس میں غیر معذور شخص کی تعیناتی کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے شہری افتخار احمد کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ معذور کوٹہ پر غیر مستحق افراد کا قبضہ معذور افراد کے حقوق کی کھلی پامالی ہے ،سرکاری ملازمتوں میں معذور کوٹہ پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ اصل حقدار افراد کو ان کا حق مل سکے۔ عدالت کے روبرو محکمہ سوشل ویلفیئر کی رپورٹ پیش کی گئی جس میں محمد یار کو غیر معذور قرار دیا گیا، جس کے بعد وہ اس عہدے کے اہل نہیں رہے ۔عدالت نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ معذور کوٹہ کی نشست قانون اور قواعد کے مطابق پُر کی جائے اور یہ عمل 60 روز کے اندر مکمل کیا جائے ، عدالت نے درخواست گزار افتخار احمد کی براہ راست بحالی کی استدعا مسترد کر دی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں