معرکہ حق تقریبات:اسلام آباد اور راولپنڈی میں ٹرانسپورٹ اڈے آج بند رہیں گے

معرکہ حق تقریبات:اسلام آباد  اور راولپنڈی میں ٹرانسپورٹ  اڈے آج بند رہیں گے

راولپنڈی(خبر نگار)اسلام آباد اور راولپنڈی میں معرکۂ حق کی تقریبات اور سکیورٹی انتظامات کے باعث بین الصوبائی ٹرانسپورٹ اڈوں کو آج بند رکھا جائے گا، پیرودہائی بس اڈہ، فیض آباد، 26 نمبر چونگی پر قناتیں لگادی گئی۔

فیض آباد اور پیرودہائی بس ٹرمینلز سمیت راولپنڈی کے مختلف بین الصوبائی ٹرانسپورٹ اڈے دو روز سے بند ہیں جبکہ انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی وجوہات کی بنا پر آج بھی تمام اہم اڈے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے , فیض آباد بس ٹرمینل گزشتہ جمعرات کی رات سے بند ہے جبکہ پیرودہائی بس ٹرمینل اور اس سے ملحقہ تمام ٹرانسپورٹ اڈوں پر بھی آپریشن معطل رہے گا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں