خراب موسم ،مشرق وسطیٰ صورتحال،خلیجی ممالک کی30پروازیں منسوخ

خراب موسم ،مشرق وسطیٰ صورتحال،خلیجی  ممالک کی30پروازیں منسوخ

لاہور (سٹاف رپورٹر سے) موسم کی خرابی اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے باعث فضائی آپریشن ایک بار پھر متاثر ہو گیا جبکہ لاہور سمیت ملک بھر کے ایئرپورٹس سے خلیجی ممالک کی 30 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دبئی، ابو ظہبی، شارجہ، بحرین، کویت اور قطر جانے والی آٹھ پروازیں منسوخ ہوئیں۔ کراچی ایئرپورٹ سے خلیجی ممالک کی 12، اسلام آباد سے 6 جبکہ سیالکوٹ اور ملتان ایئرپورٹس سے دو، دو پروازیں منسوخ کی گئیں۔سعودی ایئرلائن کی لاہور سے مدینہ جانے والی پرواز SV-5735 انجن میں فنی خرابی کے باعث تاخیر کا شکار ہو گئی، جس کے باعث عازمین حج کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔رات گئے موسم کی خرابی کے باعث اندرون ملک آنے اور جانے والی 20 پروازیں بھی متاثر ہوئیں۔ لاہور سے کراچی جانے اور آنے والی 6 پروازیں، کراچی سے لاہور اور اسلام آباد کی 8 جبکہ ملتان، فیصل آباد اور پشاور سے 6 پروازیں متاثر رہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں