معرکہ حق کی سالگرہ پر آئی ایس پی آر کا نیا ملی نغمہ ’’تو یاد رکھیں‘‘جاری
اسلام آباد (اے پی پی)معرکہ حق کو ایک سال مکمل ہونے پرآئی ایس پی آر کا نیا ملی نغمہ تو یاد رکھیں جاری کردیا گیا۔
نئے نغمہ’’ تو یاد رکھیں‘‘ نے عوام کے دل جیت لیے اور قوم میں ولولہ اور فخر کا نیا جذبہ پیدا کر دیا۔ یہ نغمہ پاکستان کی مسلح افواج اور غیور قوم کے عزم کی نمائندگی کرتا ہے اور یاد دلاتا ہے کہ مئی 2025 میں متحد قوم اور مسلح افواج کی بے مثال مہارت کیسے طاقت بن کر ابھری، معرکہ حق کے پرمسرت موقع پر جاری کیا گیا نغمہ قومی عزم، یکجہتی اور دفاعی قوت کی علامت ہے ۔