چیئرمین بلوچستان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی جاوید خان برطرف
بلوچستان ہائیکورٹ کا 24 گھنٹے کے اندر دفتر چھوڑنے ، مراعات واپس کرنے کا حکم
کوئٹہ (سٹاف رپورٹر )بلوچستان ہائی کورٹ نے چیئرمین بلوچستان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی جاوید احمدخان کو برطرف کر دیا ۔ چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کامران ملاخیل اور جسٹس نجم الدین مینگل پر مشتمل بینچ نے سماعت کی ، عدالت نے چیئرمین بی ڈی اے کو 24 گھنٹے کے اندر دفتر چھوڑنے اور مراعات واپس کرنے کا حکم دے دیا ، عدالت نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان حکومت قانون کے مطابق نئے چیئرمین کی تعیناتی عمل میں لائے ، چیئرمین بلوچستان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی تعیناتی غیر قانونی عمل تھا عدالت نے کہا کہ ایسی تعیناتیاں قابلِ تعریف نہیں، مذکورہ چیئرمین کے خلاف نیب انکوائریاں موجود ہیں۔