ون کانسٹیٹیوشن ایونیو کیس بی او پی اور اپارٹمنٹ مالکان نے انٹراکورٹ اپیل دائر کر دی
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )ون کانسٹیٹیوشن ایونیو سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ میں چیلنج کردیاگیا۔۔۔
بینک آف پنجاب نے تھرڈپارٹی رائٹس کے تحت انٹرا کورٹ اپیل دائر کی جس پر رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کردیا، اپیل میں استدعا کی گئی کہ سنگل بینچ کا فیصلہ حقائق کے منافی ہے ، غیر قانونی قرار دیا جائے ۔ادھر 19 اپارٹمنٹ مالکان نے 30 اپریل کے عدالتی فیصلے کے ایک پیراگراف کی حد تک انٹراکورٹ اپیل دائر کر دی ۔جسٹس اعظم خان اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل ڈویژن بینچ آج سماعت کرے گا۔انٹراکورٹ اپیل میں سی ڈی اے اور بی این پی کمپنی کو فریق بنایاگیاہے۔