پی ٹی آئی ایم این اے اقبال آفریدی کی سائیکل پر پارلیمنٹ ہائوس آمد

پی ٹی آئی ایم این اے اقبال آفریدی  کی سائیکل پر پارلیمنٹ ہائوس آمد

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اقبال آفریدی سائیکل پر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اقبال آفریدی نے کہا کہ موجودہ حکومت کو عوام کا خیال نہیں، یہ اپنا شارٹ فال پورا کررہے ہیں۔۔۔

انہوں نے کہا کہ یہ ظلم اور جبر ہے ، اشیائے خور و نوش کی قیمتیں عوام کو تباہ کردیں گی، پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلایا گیا ہے ، ہم بھرپور احتجاج کریں گے ۔پی ٹی آئی کے ایم این اے نے مزید کہا ہمارے دور حکومت میں کورونا وائرس کی وجہ سے مہنگائی آئی لیکن ہم نے عوام کو پھر بھی ریلیف دیا تھا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں