ایوب گادھی کی فیملی سے رابطہ
لاہور (اے پی پی) صدر مسلم لیگ (ن)و سابق وزیراعظم نواز شریف نے ایم پی اے محمد ایوب گادھی کے اہلخانہ سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔۔۔
پارٹی ترجمان کے مطابق نواز شریف نے ایوب گادھی کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد و مکمل صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کی، انہوں نے حالیہ افسوسناک واقعے میں جاں بحق افراد کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی۔