راولپنڈی، 9افراد کے 7 قاتلوں کو پانچ پانچ بار سزائے موت

راولپنڈی، 9افراد کے 7 قاتلوں  کو پانچ پانچ بار سزائے موت

راولپنڈی (اے پی پی)راولپنڈی کے تھانہ چونترہ کے علاقے میں 9 افراد کے سفاکانہ قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مرکزی مجرم دانش سمیت 7 مجرموں کو پانچ پانچ مرتبہ سزائے موت کا حکم جاری کر دیا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ماجد حسین گادھی نے کیس کا فیصلہ سنایا، عدالت نے حکم دیا کہ مجرموں کو اس وقت تک پھانسی کے پھندے پر لٹکائے رکھا جائے جب تک موت نہ ہو جائے ، مجرموں نے 25 جولائی 2020 کو گھروں میں داخل ہو کر 9 افراد کو قتل کیا تھا۔ عدالت نے مجرمان دانش، بابر، ربنواز، اکرم، اشرف، قیصر اور عاقب کو جیل بھجوا دیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے دشمنی کا بدلہ لینے کیلئے واردات کی، عدالت نے مجرمان کو 5، 5 لاکھ روپے جرمانہ اور الگ الگ ہرجانے کی سزائیں بھی سنائیں۔ ہائیکورٹ نے ایک سال قبل مقدمہ دوبارہ فیصلہ کیلئے ریمانڈ کیا تھا، مقتولین میں 5 خواتین، 3 کمسن بچیاں اور ایک مرد شامل تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں