کیمبرج انٹرنیشنل ایجوکیشن، اے ایس لیول ریاضی کادوسرا پرچہ بھی لیک
کراچی(آئی این پی)شہر قائد میں کیمبرج انٹرنیشنل ایجوکیشن کا اے ایس لیول ریاضی کا دوسرا پرچہ بھی لیک ہوگیا۔آئی بی سی سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹرغلام علی ملاح نے پرچہ لیک ہونے کی تصدیق کر دی۔
انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ کیمبرج کے امتحانی پرچے بار بار لیک ہو رہے ہیں جبکہ ادارہ اب تک اس مسئلے پر قابو پانے میں ناکام ہے۔واضح رہے کہ کیمبرج نے اپنے ابتدائی بیان میں تصدیق کی تھی کہ اے ایس لیول ریاضی کے پرچے 9709/12 کا مواد امتحان سے قبل لیک ہوگیا تھا۔