پاکستان،کویت کا توانائی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
وزیر پٹرولیم سے کویتی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پرگفتگو
اسلام آباد (اے پی پی)پاکستان اور کویت نے پٹرولیم اور توانائی کے شعبوں بالخصوص ریفائننگ میں تعاون کے فروغ اور پاکستان میں سٹریٹجک سٹوریج کے قیام سے متعلق نئے امکانات تلاش کرنے پر اتفاق کیا ہے جو دونوں ممالک کے لیے باہمی طور پر مفید ثابت ہو سکتے ہیں۔ اس عزم کا اظہار وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک اور پاکستان میں تعینات کویت کے سفیر ناصر عبدالرحمن المطیری نے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں علاقائی صورتحال، توانائی کے شعبے میں تعاون اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔