گورنر نے ’’پنجاب فلم سٹی اتھارٹی بل‘‘کی توثیق کر دی
ایکٹ پورے پنجاب میں نافذ ، فلم سٹی اتھارٹی سے روزگار کے مواقع پیدا ہو نگے سردار سلیم حیدر کا خودکش حملہ ناکام بناتے ہوئے شہید شہری کو خراج عقیدت
لاہور (سپیشل رپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے ’’پنجاب فلم سٹی اتھارٹی بل 2026‘‘ کی توثیق کر دی، گورنر کی منظوری کے بعد ایکٹ پورے پنجاب میں نافذ العمل ہوگا۔ پنجاب فلم سٹی اتھارٹی کے قیام کا مقصد سینما اور موشن پکچر انڈسڑی میں ترقی اور جدت،مقامی اور بین الاقوامی پروڈکشنز کی حوصلہ افزائی، ثقافتی شناخت کو مضبوط بنانا اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے ،پنجاب فلم سٹی اتھارٹی کے قیام سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے ،دریں اثنا گورنر پنجاب نے جنڈ (ضلع اٹک)میں خودکش حملے کو ناکام بناتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے شہری لیاقت کوبھر پور خراجِ عقیدت پیش کیا،انہوں نے کہا کہ اٹک کے عوام کو اپنے بہادر سپوت کی عظیم قربانی پر فخر ہے ، شہید لیاقت کے لیے سول ایوارڈ کی سفارش کروں گا۔