نوابزادہ نصر اللہ، عطاالحق قاسمی سمیت 128 شخصیات کو اعزازات عطا

نوابزادہ نصر اللہ، عطاالحق قاسمی سمیت 128 شخصیات کو اعزازات عطا

صدر نے صحت، تعلیم، ادب، صحافت، فنون لطیفہ،انسداد دہشتگردی دیگر شعبوں میں خدمات پرسول اعزازات دئیے عرفان صدیقی مرحوم کو نشان امتیاز ، اویس خان لغاری ، اصغر ندیم سید، شاہد آفریدی ،زہرہ ماجد کو ہلال امتیاز سے نوازا گیا ستارہ خدمت سعید شیخ ،تمغہ شجاعت شاہد حسین کو عطا کیا گیا ،صدارتی اعزاز حسن کارکردگی راشد وحید اور زاہد احمد کے نام گورنر پنجاب نے صدرلاہورپریس کلب ارشدانصاری کو تمغہ امتیاز،ثمینہ پیزادہ،عرفان کھوسٹ کوستارہ امتیاز سے نوازا

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،اے پی پی)صدر آصف علی زرداری نے صحت، تعلیم، ادب، صحافت، فنون لطیفہ اور انسداد دہشت گردی سمیت پاکستان کیلئے مختلف شعبوں میں گرانقدر اور نمایاں خدمات پر ملکی اور غیر ملکی شخصیات کو سول اعزازات سے نوازا ہے ،ایوان صدر  میں سول اعزازات کی تقسیم کی ایک پروقار تقریب ہوئی۔ تقریب میں مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والی شخصیات کو نشان امتیاز، ہلال شجاعت، ہلال امتیاز، ستارہ پاکستان، ستارہ شجاعت، ستارہ امتیاز، صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی، ستارہ خدمت، تمغہ شجاعت اور تمغہ امتیازکے اعزازات د ئیے گئے ، نشان امتیاز حاصل کرنے والوں میں نوابزادہ نصراﷲ خان مرحوم، عرفان الحق صدیقی مرحوم اور عطاالحق قاسمی شامل ہیں، ہلال شجاعت کا اعزاز سپاہی اظہر محمود شہید، شاہ ولی خان شہید، اے ایس آئی محمد اعجاز خان شہید، سب انسپکٹر لائق زادہ خان شہید، کانسٹیبل عالم زیب شہید، کانسٹیبل محمد اعجاز شہید، وسیم احمد خان اور جواد قمر کو دیا گیا ،ہلال امتیازکا اعزاز حاصل کرنے والوں میں سردار اویس احمد خان لغاری، محمد علی، معظم جاانصاری، انجینئر جمال الدین احمد، مرزا رضوان بیگ، محمد یوسف خان، ڈاکٹر امیر محمد، پروفیسر ڈاکٹر اکرام الحق، اصغر ندیم سید، زہرہ ماجد علی، شاہد آفریدی، شاہروز کاشف ، ملک عطامحمد خان مرحوم، احتشام الحق، عزیر الدین بولانی اور تاج حیدر مرحوم شامل ہیں، بحرین کے سفارتکار محمد ابراہیم محمد عبدالقادر کو ستارہ پاکستان کا اعزاز دیا گیا۔

ستارہ شجاعت کا اعزاز حاصل کرنے والوں میں جاوید اﷲ خان محسود، نواب علی خان شہید، ہدایت اﷲ شہید، اے ایس آئی محمد اکرم شہید، سب انسپکٹر تاج میر شاہ شہید، کانسٹیبل عبداﷲ شہید، کانسٹیبل سمند خان شہید، کانسٹیبل عبدالحمید، کانسٹیبل زامیل بادشاہ، کانسٹیبل حفیظ اﷲ شہید، کانسٹیبل محمد سراج خان شہید، کانسٹیبل محمد جاوید شہید، کانسٹیبل امان اﷲ شہید، کانسٹیبل اقرار سید شہید، سید اقرار حسین رضوی شہید، انسپکٹر شارق رضوان شہید، نائیک گلزار علی شہید، سپاہی عزیر خان شہید، سپاہی خطاب الر حمن شہید، سپاہی گل عمر زئی شہید، نائب صوبیدار محمد جان شہید، لانس نائیک سید الر حمن ، سپاہی حضرت اﷲ شہید، سپاہی خانزادہ شہید، سپاہی مشتاق احمد شہید، سپاہی عبدالسمید شہید، سپاہی عمران خان شہید، سپاہی بصیر اﷲ شہید، سپاہی مہتاب الر حمن شہید، سپاہی شیر ر حمن شہید، سپاہی فضل کریم شہید، سپاہی محمد یوسف شہید، کانسٹیبل محمد شہریار شہید، فیصل اسماعیل شہید، عبدالوکیل شہید، اے ایس آئی نور حکیم شہید، کانسٹیبل زاہد اﷲ شہید، فضل منان شہید اور لیاقت علی شہید شامل ہیں، ستارہ امتیاز کا اعزاز سیکرٹری داخلہ کیپٹن (ر) محمد خرم آغا، ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان، نبیل منیر، افتخار امجد، لیفٹیننٹ (ر) سہیل اشرف، ڈاکٹر نسیم فراز، جاوید اکبر ریاض، بریگیڈئیر فیصل شوکت جہانگیری، احمد عبدالمعاز، عرفان احسن، حمزہ تابانی، ڈاکٹر ارشد ریحان، منیر احمد چودھری مرحوم، محمد یاسین خان، ارشد ولی محمد، احمد رضا، پروفیسر سرور محمد خواجہ، ہمرہ عباس، جسٹس (ر) سید دیدار حسین شاہ مرحوم، ندیم حسین اور نعیم محبوب نے حاصل کیا۔

صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی راشد وحید خواجہ اور زاہد احمد نے حاصل کیا۔ ستارہ خدمت کا اعزاز محمد سعید شیخ کو دیا گیا۔ تمغہ شجاعت کا اعزاز شاہد حسین کو عطاکیا گیا۔ تمغہ امتیازکا اعزازحاصل کرنے والوں میں جاوید اکبر اوڈھو، نادر شفیع ڈار، ڈاکٹر محمد شہباز چودھری، محمد کاشف اشفاق، چودھری امانت حسین مہر، ڈاکٹر فرحت اختر راجہ، ڈاکٹر خرم حیات خان، ڈاکٹر محمد شبیہ احمد، ڈاکٹر ذیشان علی، سید زاہد حسین شاہ، راجہ سلمان رضا، ساجد عباس، نوید انور چودھری، عبدالوحید خان، عبدالوہاب شیخ، وقاص الحسن، شازیہ سکندر، محسن نواز، محمد ارسلان ظفر، سید عبدالمحب شاہ، ڈاکٹر راؤکامران علی، ڈاکٹر عمران سید، ڈاکٹر محمد نعیم ملک، ناصر آفتاب، پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد مری، عامر جاوید شیخ، ڈاکٹر انعم فاطمہ، کیپٹن (ر) قاضی علی رضا، کیپٹن (ر) چودھری اویس افضل، صاحبزادہ محمد یوسف، وسیم احمد، پروفیسر محمد طیب، نادیہ جہانگیر سیٹھ اور ضیاالحسن لنجارشامل ہیں۔ ایوان صدر میں سول اعزازات کی تقسیم کی تقریب میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، سپیکر قومی اسمبلی، سردار ایاز صادق، خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری، وفاقی وزرا، اراکین پارلیمنٹ، سول و فوجی حکام اور غیر ملکی سفارتکاروں سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی۔

لاہور (سپیشل رپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے گورنر ہاؤس میں پروقار تقریب میں صدر آصف علی زرداری کیجانب سے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والی 81 شخصیات کوستارہ امتیاز، صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی، تمغہ شجاعت اور تمغہ امتیاز سے نوازا، خدمات عامہ، شعبہ فن اداکاری، گلوکاری، ادب اور کھیل میں ثمینہ پیزادہ،عرفان علی کھوسٹ،حمیرا ارشد،حدیقہ کیانی، سائرہ نسیم،سلیمہ ہاشمی، نصیر احمد ناصر شاعر، رضا اللہ شاہ عارف نوشاہی ادبی سکالر، سید مسعود حسن شہاب (بعد از وفات) ، حیدر علی (کھیل) اورعذرا آفتاب کو ستارہ امتیاز سے نوازا ، پروفیسر ڈاکٹر رافعہ ممتاز،پروفیسر ڈاکٹرلبنی ظہیرشعبہ (تعلیم)، محمد اعظم خان شعبہ موسیقی، ذوالقرنین حیدر اداکاری، رجب علی شعبہ گلوکاری، تجمل کلیم بعد از وفات، پنجابی ادب،اختر محمودشعبہ ادب کو صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔ گورنر پنجاب نے عیسیٰ خان، محمد نعیم اختر (بعد از وفات) ، عدنان فاروق قریشی شہید تمغہ شجاعت،میجر ڈاکٹر سلمی ٰضمیر خان کو صدارتی اعزاز تمغہ شجاعت سے نوازا جبکہ صدارتی اعزاز تمغہ امتیاز حاصل کرنے والوں میں ارشدانصاری شعبہ صحافت، سارا بلال، ڈاکٹر عارفہ سیدہ (بعد از وفات)، انور حسین، پروفیسر ڈاکٹر شاہد ملک، مریم جلال چودھری، بینش سلیم شعبہ صحافت اور پروفیسر ڈاکٹر محمدسرور خان شامل تھے ۔ تقریب میں قونصل جنرل چائنہ، ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی اقبال چنڑ، یو ایس قونصل جنرل لاہور، ایرانی قونصل جنرل ، قونصل جنرل ترکیہ، علی حیدرگیلانی، شہزاد سعید چیمہ اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اورمہمانوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں