ملزمہ پنکی کیخلاف 2020 سے متعدد مقدمات درج، تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار انمول عرف پنکی کی گرفتاری کے معاملے میں تفتیشی پولیس نے بتایا ہے کہ ملزمہ کے خلاف مقدمات 2020، 2021، 2022 اور 2025 میں درج ہوئے ۔2021 کے 9 مقدمات میں سے 5 میں ملزمہ بری ہوئی۔۔۔
2021 میں ایک مقدمے میں ملزمہ پر منشیات فروشی کا الزام ثابت ہوا تھا جبکہ اسی سال درج ہونے والے ایک مقدمے کی سماعت جاری ہے ، دو مقدمات میں ملزمہ اشتہاری ہے ۔2020 میں گزری تھانے میں درج مقدمے میں ملزمہ بری ہوئی تھی۔ 2025 میں تھانہ بوٹ بیسن میں درج مقدمے میں ملزمہ ضمانت پر ہے ۔تمام مقدمات میں ملزمہ پر منشیات فروشی کے الزامات ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ انمول عرف پنکی کے خلاف مجموعی طور پر کراچی کے مختلف تھانوں میں 14 مقدمات درج ہیں۔ ملزمہ کے خلاف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت بھی مقدمات درج کیے گئے ۔ملزمہ انمول کے خلاف کراچی کے مختلف تھانوں میں 2025 میں بھی 2 مقدمات درج ہوئے۔