’’کام ایسے ہی چلتا رہے گا‘‘ پنکی کا نیا آڈیو پیغام سامنے آگیا
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار انمول عرف پنکی سے تفتیش کے دوران حاصل کردہ نیا آڈیو پیغام بھی سامنے آگیا۔۔۔
جس میں پنکی نے کہا کہ میری گرفتاری کے بعد بھی کام ایسے ہی چلتا رہے گا، اگر میرا یہ پیغام سن رہے ہو تو اسکا مطلب ہے میرے ساتھ کچھ ہوگیا ہے یا میرا انتقال ہوگیا ہے ،آئندہ سے تمام معاملات ایک مرد سنبھالے گا، نئے نمبر سے آپ سب سے رابطہ ہو جائے گا اور چند دن بعد میرا پرانا نمبر بھی آن ہو جائے گا۔ذرائع کے مطابق انمول پنکی کی کامران نامی پولیس اہلکار سے منسلک آڈیو بھی سامنے آگئی، جو جناح اسپتال چوکی میں تعینات تھا۔ملزمہ انمول پنکی نے بتایا کہ کامران نامی پولیس اہلکار نے مبینہ طور پر 30 لاکھ روپے لے کر بھائی ناصر کو رہا کیا۔انمول کے بھائی ناصر نے آڈیو پیغام میں بتایا یہ اسپتال والے کمرے میں بیٹھا تھا جہاں مجھے لے کر گئے تھے ۔پنکی کو گرفتاری کا خدشہ پہلے سے تھا۔