کرپشن پر محکمہ اوقاف کے 3ملازمین کی سروس ضبط،تنزلی ،رقم ریکوری کی سزا

کرپشن پر محکمہ اوقاف کے 3ملازمین  کی سروس ضبط،تنزلی ،رقم ریکوری کی سزا

لاہور(سیاسی نمائندہ)کرپشن، نااہلی ، مس کنڈکٹ،جعلی رسید انکم ٹیکس اور دفتری ضابطوں کی خلاف ورزی پر محکمہ اوقاف کے 3ملازمین کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی گئی ہے۔۔۔

 شفقت عباس (سابق) منیجر اوکاڑہ سرکل کو پانچ سال سروس ضبط،12لاکھ 4 ہزار 780روپے رقم کی ریکوری، عامر ستار(سابق) سینئر کلرک اوکاڑہ سرکل کو پانچ سال کی تنزلی بطور جونیئر کلرک،36 لاکھ 14 ہزار 341روپے کی ریکوری اور زوار احمد(سابق) رینٹ کلرک اوکاڑہ سرکل کو پانچ سال کی سروس ضبط اور12لاکھ 4 ہزار 780روپے رقم ریکوری کی سزا سنا دی گئی، سیکرٹری ،چیف ایڈ منسٹریٹر اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ نے اس حوالے سے کہا کہ محکمہ اوقاف و مذہبی امورپنجاب میں کرپٹ عناصر کے لیے کوئی جگہ نہیں،وقف املاک مقدس امانت ہے، جس کی حفاظت بنیادی ذمہ داری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں