پنجگور:پولیس گاڑی پر بم حملہ ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ دھماکا، 3 اہلکار زخمی

 پنجگور:پولیس گاڑی پر بم حملہ ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ  دھماکا، 3 اہلکار زخمی

کوئٹہ (سٹاف رپورٹر)پنجگور میں پولیس موبائل گاڑی پر دستی بم حملے اور ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ پھٹنے سے مجموعی طور پر 3 اہلکار زخمی ہو گئے ۔

پنجگور میں نامعلوم ملزمان پولیس کی موبائل گاڑی پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے بم گاڑی کے قریب گر ا، دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا ، پولیس کے مطابق گزشتہ شب پولیس موبائل فقیری کالونی میں گشت کررہی تھی کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے پولیس پر دستی بم پھینکا اور فرار ہوگئے جو گاڑی کے قریب گرکر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں اہلکار منیر احمد معمولی زخمی ہوگیا ڈی پی او گوادر عطا الرحمن ترین اور دیگر پولیس حکام موقع پر پہنچ گئے زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ پولیس ، سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزموں کی تلاش شروع کردی علاوہ ازیں ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں گاڑی کے قریب بارودی سرنگ پھٹنے سے امن فورس کے دو اہلکار زخمی ہوگئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں