عید الاضحی پر مویشی بردار گاڑیوں کا موٹر ویز پر داخلہ بند
بابو صابو سے ہی موٹر وے پر جانے سے روک دیا گیا،چوک میں سینکڑوں گاڑٰیاں جمع جی ٹی روڈ پر سفر سے تاخیر پر جانور مر جاتے ،موٹر ویز پر جانے دیاجائے :گڈز ٹرانسپورٹر
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )عید الاضحی کے موقع پر مویشی بردار گاڑیوں کا موٹر ویز پر داخلہ بند،بابو صابو لاہورسے ہی مویشی بردار گاڑیوں کو موٹر وے پر جانے سے روک دیا گیا۔مرکزی صدر گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن حاجی شیر علی نے مویشیوں کی گاڑیوں کو موٹر ویز پر داخلے کی اجازت دینے کا مطالبہ کر دیا۔انکاکہنا ہے کہ جی ٹی روڈ پر سفر سے آٹھ سے دس گھنٹے تاخیر کے باعث جانور مر جاتے ہیں اور ٹرانسپورٹرز کو بھاری نقصان اٹھانا پڑتا ہے ،بابو صابو چوک میں سینکڑوں گاڑیوں کے جمع ہونے پر ڈرائیورز سے مذاکرات کرکے حکومت اور متعلقہ ادارے مویشیوں کی گاڑیوں کو ترجیحی بنیادوں پر موٹر وے پر داخلے کی اجازت دیں،ٹرانسپورٹ کا کاروبار چلانا مشکل ہو گیا ہے ، مویشی منڈیوں تک جانور بروقت نہ پہنچنے سے کاروبار شدید متاثر ہو رہا ہے ۔مسائل حل نہ ہوئے تو گاڑیاں روکنا پڑیں گی۔