خیبر پختونخوا میں10پاسپورٹ دفاتر اوربیشتراضلاع میں کاؤنٹرز کی منظوری
پشاور (اے پی پی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی کوششوں سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صوبے میں دس مقامات پر پاسپورٹ دفاتر کے قیام اور متعدد اضلاع میں کاؤنٹرز کے قیام کی منظوری دے دی ۔
اس حوالے سے ڈائریکٹر پاسپورٹ پشاور فیض الحسن نے فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی اور انہیں بتایا کہ عمارات کے قیام کے منصوبے پر پیشرفت جاری ہے ،انہیں درگئی ، پنیالہ ، پروا اور نائیویلہ میں نادرا دفاتر میں محکمہ پاسپورٹ کے کاؤنٹرز کے قیام کے حوالے سے جاری پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔