ہائیکورٹ :فصل چوری کیس کے اخراج کیخلاف درخواست مسترد

 ہائیکورٹ :فصل چوری کیس کے  اخراج کیخلاف درخواست مسترد

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے فصل چوری کیس کے اخراج کیخلاف درخواست مسترد کردی۔ جسٹس صداقت علی خان نے مجسٹریٹ کی جانب سے پولیس کی منسوخی رپورٹ منظور کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا۔

عدالت نے قرار دیا کہ پولیس تفتیش میں فصل چوری کا کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا، درانتی یا کسی بھی اوزار سے فصل کاٹنے کے شواہد نہیں ملے ، تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ فصل کو جانوروں نے تباہ کیا،عدالت نے شہری خورشید کی درخواست کو میرٹ پرنہ ہونے پر خارج کر دیا، عدالت نے اے ایس آئی اور ایس ایچ او کیخلاف کارروائی کی درخواست بھی مسترد کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں