پلاسٹک بک کورز بل تاریخی کامیابی

 پلاسٹک بک کورز بل تاریخی کامیابی

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری ر حمن نے کہا کہ دونوں ایوانوں سے کتابوں پر پلاسٹک کورز پر پابندی کا بل منظور ہونا اسلام آباد کیلئے ایک تاریخی ماحولیاتی کامیابی ہے۔۔۔

 پلاسٹک بک کورز بل 2026 فوری نافذ ہوگیا، پہلی خلاف ورزی پر 50 ہزار روپے سے زائد جرمانہ عائد ہوگا ،یہ سنگل یوز پلاسٹک اور زہریلے فاریور کیمیکلز کے خلاف فیصلہ کن قدم ہے ، پلاسٹک کو ختم ہونے میں ایک ہزار سال لگ سکتے ہیں اور یہ دریاؤں، نالوں، لینڈ فلز، ساحلی علاقوں اور ماحول میں مستقل آلودگی پھیلا رہا ہے ،دنیا بھر میں 40 کروڑ ٹن سے زائد پلاسٹک فضلہ پیدا ہو چکا ہے جبکہ صرف 9 فیصد ری سائیکل ہوا، پاکستان میں سالانہ تقریباً 3 ملین ٹن پلاسٹک کچرا پیدا ہوتا ہے ، شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف شکایات درج کرائیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں