پنکی نوجوان نسل کی تباہی میں ملوث
کراچی (سٹاف رپورٹر) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ بدنام زمانہ منشیات فروش ملزمہ انمول عرف پنکی کو گرفتار کرکے پولیس نے ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے ۔
ایک بیان میں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ اس کامیاب کارروائی پر پولیس مبارکباد کی مستحق ہے کیونکہ ملزمہ طویل عرصے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھی، ملزمہ انمول عرف پنکی پورے پاکستان میں منشیات کی ترسیل اور سپلائی کے ایک منظم نیٹ ورک کو چلا رہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ یہ نیٹ ورک نوجوان نسل کو تباہی کی طرف دھکیلنے میں ملوث تھا اور حکومت ایسے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے ۔