آذربائیجان سے سٹرٹیجک شراکت داری

 آذربائیجان سے سٹرٹیجک شراکت داری

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)آذربائیجان کے سفیرخضر فرہادوف نے وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر مصدق ملک سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے ، جاری تعاون اور باہمی مفاد پر مبنی مشترکہ منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مصدق ملک نے کہا کہ آذربائیجان پاکستان کے اہم ترین سٹرٹیجک شراکت داروں میں سے ایک ہے ، دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات باہمی اعتماد، مشترکہ اقدار اور علاقائی روابط پر مبنی ہیں۔آذربائیجان کے سفیر نے وفاقی وزیر کو آئندہ ورلڈ اربن فورم کے حوالے سے بریفنگ دی، انہوں نے پاکستان، ترکیہ اور وسطی ایشیائی ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون اور ترقی پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان پروازوں کی تعداد میں اضافے کے امکانات اور سیاحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان آذربائیجان کے سیاحت کے شعبے کی ترقی کے تجربے سے استفادہ کر سکتا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں