اے این ایف کا ڈرگ کوئن کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

اے این ایف کا ڈرگ کوئن  کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

کراچی (این این آئی)ڈرگ کوئن انمول عرف پنکی اینٹی نارکوٹکس فورس کو بھی مطلوب نکلی، جس کے بعد اے این ایف نے اسے گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

انمول  عرف پنکی اے این ایف کے 2 مقدمات میں نامزد ہے ۔ ملزمہ کے خلاف پہلا مقدمہ یکم ستمبر 2019 میں درج کیا گیا تھا۔ اے این ایف کو 2019 میں انمول عرف پنکی کی ہدایت پر منشیات ڈلیوری کی اطلاع ملی تھی۔ اے این ایف کی چھاپہ مار ٹیم نے بلال چورنگی کورنگی انڈسٹریل ایریا سے پنکی کے خاص کارندوں نسیم بی بی اور محمد کامل نامی ملزموں کو رنگے ہاتھوں پکڑا تھا، جن سے بھاری مقدار میں کوکین اور چرس برآمد ہوئی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں