ملک خطرناک حالات کی طرف جارہا ، محمود اچکزئی

ملک خطرناک حالات کی طرف جارہا ، محمود اچکزئی

نواز شریف، زرداری اور فضل الرحمن آئین بچانے کے لیے آگے آئیں

 اسلام آباد(این این آئی)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ملک اس وقت خطرناک حالات کی طرف جارہا ہے ، جنہوں نے جمہوریت کو روندا وہ  مجرم ہیں۔یہ بات انہوں نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر علامہ راجہ ناصر عباس، سابق سینیٹر مشتاق احمد، تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنما مصطفی نواز کھوکھر اور دیگر قائدین موجود تھے ۔محمود خان اچکزئی نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم کی طرح ساری جماعتیں بیٹھیں، نواز شریف، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمن آئین بچانے کے لیے آگے آئیں، اگر آپ آگے نہیں آئیں گے تو حالات خطرناک ہوتے جائیں گے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں