اسلام آباد ہائیکورٹ ،عمران کے وکالت نامہ پر دستخط نہ کروانے پرسپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس
اسلام آباد،راولپنڈی (اپنے نامہ نگارسے ،خبر نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے وکالت نامہ و قانونی دستاویزات پر دستخط کروا کر وکیل کو فراہم نہ کرنے سے متعلق کیس میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل، آئی جی جیل خانہ جات کو نوٹس جاری کر دئیے۔
جسٹس خادم حسین سومرو نے وکیل بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سپرنٹنڈنٹ جیل سے تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 25 مئی تک ملتوی کردی،دوسری طرف انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے بانی پی ٹی آئی کی 7 مقدمات میں ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت بغیر کسی کارروائی کے 21 مئی تک ملتوی کر دی ۔