عمران خان پر تشدد کیا جارہا ، ایک آنکھ ضائع :سلمان اکرم راجہ
بانی اور بشری ٰ بی بی کی صحت کو خطرات لاحق،عدالتی فیصلوں پر عمل نہیں کیا جارہا تمام قانونی طریقے آزماچکے ، اب اپنا مقدمہ عوام کے سامنے رکھ رہے ہیں،گفتگو
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے الزام لگایا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان پر تشدد کیا جارہا ہے ، اُن کی ایک آنکھ ضائع ہوچکی ہے ۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سلمان اکرم کا کہنا تھا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی صحت کو سنگین خطرات لاحق ہیں، ان سے ملاقاتوں سے متعلق عدالتی فیصلوں پر بھی عملدرآمد نہیں کیا جا رہا۔سلمان اکرم نے دعویٰ کیا کہ ایک دوسرے سیاسی قیدی کو جیل میں تمام سہولیات میسر تھیں۔ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر کیں مگر کوئی شنوائی نہیں، تمام قانونی طریقے آزماچکے ہیں، اب اپنا مقدمہ عوام کے سامنے رکھ رہے ہیں۔