خودکش بمبار کو روکنے والے لیاقت علی شہید کیلئے ستارہ شجاعت ایوارڈ والدہ نے وصول کیا
اسلام آباد (سٹا ف رپورٹر،اے پی پی،این این آئی )صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش پر لیاقت شہید کوستارہ شجاعت سے نوازا ہے۔۔۔
بہادر شہری نے چند روز قبل جنڈ اور خوشحال گڑھ پل کوہاٹ کے قریب خودکش بمبار کو روک کر اپنی جان قربان کر دی اور کئی قیمتی جانیں بچا لی تھیں، لیاقت علی کے اہلخانہ کو مکمل سرکا ری پروٹوکول کے ساتھ ایوان صدر لایا گیا،شہیدکا ایوارڈ ان کی والدہ نے وصول کیا، ستارہ شجاعت پاکستان کا دوسرا بڑا سول اعزاز برائے بہادری ہے ۔