جی ایس پی پلس کیلئے بیلجیئم کی حمایت قابل تعریف ، چیئر مین سینیٹ

 جی ایس پی پلس کیلئے بیلجیئم کی حمایت قابل تعریف ، چیئر مین سینیٹ

پاک بیلجیئم تعلقات کئی دہا ئیوں پر محیط اعتماد، تعاون ، بین الاقوامی اشتراک پر مبنی یوسف گیلانی کا بیلجیئم کے شاہی افراد کے اعزاز میں استقبالیہ، ملکی و غیرملکی شخصیات کی شرکت

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے ) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے بیلجیئم کے شہزادہ ایڈورڈ ڈی لائن لا ٹرموئیل،شہزادی ازابیلا اورسینی ڈی لائن لا ٹرموئیل کے اعزاز میں استقبالیہ دیا جس میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر، رکن قومی اسمبلی عبدالقادر گیلانی ، علی قاسم گیلانی، علاؤ الدین جونیجو ، شرمیلا فاروقی ،ڈپٹی چیف آف مشن امریکا ٹو پاکستان نیٹلی بیکر ،یورپ میں پاکستان ڈائسفورہ کے  عامر شیخ اور دیگر اراکین پارلیمنٹ و سفارتکاروں نے شرکت کی۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ یہ دورہ محض سفارتی تعلقات کا اظہار نہیں بلکہ پاکستان اور بیلجیئم کے عوام کے درمیان دوستی، خیرسگالی اور باہمی احترام کی علامت ہے ، پاکستان، بیلجیئم کو یورپی یونین کے ایک قابل اعتماد دوست اور اہم شراکت دار کے طور پر انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ، پاکستان اور بیلجیئم کے درمیان تعلقات کئی دہائیوں پر محیط اعتماد، تعمیری تعاون اور بین الاقوامی اشتراک پر مبنی ہیں ۔ انہوں نے کہا جی ایس پی پلس فریم ورک کے تحت پاکستان کے لیے بیلجیئم کی حمایت قابل تعریف اقدام ہے ۔ انہوں نے خطے میں امن، استحکام اور بین الاقوامی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ بیلجیئن شہزادے نے کہا یورپی ممالک عالمی امن کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں