راولپنڈی سمیت پنجاب بھرمیں نرسز کی جنرل ڈیوٹی پر پابندی

راولپنڈی سمیت پنجاب بھرمیں نرسز کی جنرل ڈیوٹی پر پابندی

تمام نرسز اپنی اصل پوسٹنگ، جاب ڈسکرپشن کے مطابق فرائض انجام دینگی خلاف ورزی پر سخت کا رروا ئی ہو گی ،سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن

 راولپنڈی(خاورنوازراجہ) محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب نے راولپنڈی سمیت صوبہ بھر کے سرکاری و ونجی ہسپتالوں میں نرسنگ سٹاف کو جنرل ڈیوٹی پر تعینات کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے ۔مراسلہ کے مطابق کسی بھی نرسنگ اہلکار کو بغیر مجاز اتھارٹی کی منظوری جنرل ڈیوٹی پر نہیں لگایا جا سکے گا جبکہ تمام نرسز اپنی اصل پوسٹنگ اور جاب ڈسکرپشن کے مطابق فرائض انجام دیں گی۔ محکمہ نے پنجاب بھر کے ٹیچنگ ہسپتالوں، کالجز آف نرسنگ اور ڈائریکٹر جنرل نرسنگ کو ہدایات جاری کیں کہ نرسنگ سٹاف کو غیر متعلقہ امور میں استعمال کرنے سے ادارہ جاتی کارکردگی متاثر ہو رہی ہے ،ہسپتال سربراہان نرسنگ عملے سے صرف ان کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے مطابق کام لیں، خلاف ورزی پر متعلقہ افسران کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جا ئے گی ۔ یہ احکامات فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں