ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو کیس میں سنگل بینچ کافیصلہ چیلنج
ہم برسوں سے اپنے اپارٹمنٹس میں رہائش پذیر ،تمام واجبات ادا کر چکے ہمارا بی این پی کے ڈیفالٹ سے کوئی تعلق نہیں:اپارٹمنٹ مالکان کاموقف
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو کیس میں مجاہد انور خان سمیت 17مزید اپارٹمنٹ مالکان نے سنگل بینچ کے 30اپریل 2026 کے فیصلے کو چیلنج کر دیا۔اپیل میں سی ڈی اے اور بی این پی پرائیویٹ لمیٹڈ کو فریق بناتے ہوئے وقف اختیار کیاگیاہے کہ اپارٹمنٹ مالکان کے حقوق مرکزی پٹیشنر بی این پی کے تنازع سے الگ اور آزادانہ ہیں،سپریم کورٹ 2019 میں پہلے ہی ان کے حقوق کو تحفظ فراہم کر چکی ہے ،ہم اپارٹمنٹس کے قانونی مالکان اور سب لیز ہولڈرز ہیں، ہمارا بی این پی کے ڈیفالٹ سے کوئی تعلق نہیں،سی ڈی اے بحیثیت ریگولیٹر شہریوں کے جائیداد کے حقوق کے تحفظ کی پابند ہے ،ہم برسوں سے اپنے اپارٹمنٹس میں رہائش پذیر ہیں اور تمام واجبات ادا کر چکے ہیں، اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت سنگل بینچ کے فیصلے کے اس حصے کو ختم کرے جو ان حقوق کی نفی کرتا ہے ۔