سینیٹ فنانس کمیٹی میں آئندہ مالی سال کی بجٹ تجاویز منظور

سینیٹ فنانس کمیٹی میں آئندہ مالی سال کی بجٹ تجاویز منظور

اخراجات پر مؤثر کنٹرول کے باعث ڈیڑھ ارب کی بچت ہوئی، سیکرٹری سینیٹ غیر ضروری اخراجات سے گریز کیا جائے ، چیئرمین سینیٹ ، اجلاس میں ہدایت

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت سینیٹ فنانس کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ تجاویز کا جائزہ لینے کے بعد انہیں منظور کر لیا گیا۔ اجلاس کے دوران کمیٹی کو سینیٹ سیکرٹریٹ میں نافذ کیے گئے کفایت شعاری اور مالی نظم و ضبط کے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ سیکرٹری سینیٹ سید حسنین حیدر نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ سخت مالی نظم و ضبط اور اخراجات پر مؤثر کنٹرول کے باعث تقریباً ڈیڑھ ارب روپے کی بچت ممکن ہوئی، جو قومی خزانے میں واپس جمع کرائی جائے گی۔ اجلاس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ناکارہ گاڑیوں کی تبدیلی کے لیے مختص رقم ختم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا جس سے مزید 14 کروڑ روپے کی بچت متوقع ہے ۔چیئرمین سینیٹ نے تمام شعبوں کو ہدایت کی کہ غیر ضروری اخراجات سے گریز کرتے ہوئے مالی نظم و ضبط برقرار رکھا جائے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں