حکومتی اخراجات میں کمی ناگزیر
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق امیر جما عت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے حکومت عوام کو کفایت شعاری اور مہنگائی پر صبر کا درس دینے سے پہلے قوم کو یہ بتائے کہ۔۔۔
خود حکمرانوں، وزرا، بیوروکریسی اور اشرافیہ نے اپنی مراعات، پروٹوکول، سرکاری اخراجات اور شاہ خرچیوں میں اب تک کتنی کمی کی ہے ؟۔اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا عوامی سطح پر کفایت شعاری کے بیانات کے ساتھ ساتھ حکومتی طبقے کی جانب سے عملی اقدامات اور اخراجات میں کمی بھی ناگزیر ہے ۔