ملک کے مخصوص اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم آج شروع

ملک کے مخصوص اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم آج شروع

24مئی تک مہم کے دوران1کروڑ90لاکھ بچوں کو قطرے پلا ئے جا ئینگے راولپنڈی میں پولیومہم کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل،والدین سے تعاون کی اپیل

  اسلام آباد، راولپنڈی ( نیوز ایجنسی ، نیوز رپورٹر )ملک بھر کے 79مخصوص اضلاع میں آج خصوصی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز کیا جائے گا جو 24 مئی تک جاری رہے گی۔ اس  دوران ایک کروڑ 90 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچا ؤکے قطرے پلائے جائیں گے جبکہ ایک لاکھ 60 ہزار سے زائد پولیو ورکرز فرائض انجام دیں گے ۔ پنجاب کے 10 مخصوص اضلاع میں 61 لاکھ 90 ہزار، سندھ کے 20 اضلاع میں 57 لاکھ 90 ہزار، خیبر پختونخوا کے 23 اضلاع میں 46 لاکھ 10 ہزار ، بلوچستان کے 25 اضلاع میں 19 لاکھ 90 ہزارجبکہ اسلام آباد میں 4 لاکھ 50 ہزار بچوں کو پولیو ویکسین دی جائے گی۔ پنجاب کے 10 منتخب اضلاع میں خصوصی انسدادِ پولیو مہم 22 مئی تک جبکہ لاہورمیں24 مئی تک جاری رہے گی، راولپنڈی میں پولیو مہم کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور والدین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ پولیو ٹیموں سے مکمل تعاون کریں۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں