2028ء تک سود کا خاتمہ اب آئین بن چکا، فضل الرحمن

2028ء تک سود کا خاتمہ اب آئین بن چکا، فضل الرحمن

سودی نظام کے خاتمے سے ملکی معیشت میں واضح بہتری آئے گی،سربراہ جے یوآئی

 کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک، خبر ایجنسیاں) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ 2028ء تک سود کا خاتمہ اب آئین بن چکا ہے اگر عمل نہ ہوا تو آئینی شکنی کی کارروائی ہوگی۔کراچی میں مولانا فضل الرحمن نے کاروباری شخصیت عارف حبیب سے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی معاشی صورتحال، سرمایہ کاری اور کاروباری ماحول پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ فضل الرحمن نے کہا کہ بدامنی کی وجہ سے تاجر برادری خوف کا شکار ہے ، امن ہوگا تو سرمایہ کاری آئے گی جس سے معیشت مضبوط ہوگی۔ آئی ایم ایف کے بجائے مقامی وسائل پر انحصار کیا جائے ، ملک کے تاجروں پر اعتماد کیا جائے ، اس سے ہم ملک کا قرض اتار سکتے ہیں۔ سودی نظام کے خاتمے سے ملکی معیشت میں واضح بہتری آئے گی۔مولانافضل الرحمن نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ جے یو آئی تاجر برادری کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں