سچائی اورحقائق پرمبنی بیانیے کی جنگ میں پاکستان کی جیت کابھارت سے بھی اعتراف

سچائی اورحقائق پرمبنی بیانیے کی جنگ میں پاکستان کی جیت کابھارت سے بھی اعتراف

اسلام آباد(اے پی پی)سچائی اورحقائق پرمبنی بیانیے کی جنگ میں پاکستان کی جیت کابھارت میں بھی اعتراف کیا گیا۔ بھارت پاکستان کے خلاف اپنے گمراہ گن بیانیے کی ترویج کیلئے اپنے تمام وسائل اور پراکسیز کو استعمال کررہا ہے۔

 مودی حکومت کی جھوٹ اورپروپیگنڈہ پرمبنی بیانیے کے باوجود پاکستانی موقف درست اورسچا ثابت ہورہا ہے ۔ بھارت کیسابق ڈپٹی نیشنل سکیورٹی ایڈوائزراروند گپتا نے بھی اعتراف کرلیا کہ پاکستان کا بیانیہ جیت چکا ہے ۔ اروندگپتا نے کہا کہ پاکستان کا بیانیہ اس لیے کامیاب ہوتا ہے کیونکہ انہوں نے دہائیوں سے اس پر محنت کی ہے ، آئی ایس آئی ، آئی ایس پی آر اور دیگراداروں سے وابستہ لوگ مختلف پلیٹ فارمز پرسرگرم ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں