آبادی میں اضافہ ٹائم بم
اسلام آباد(سٹاف رپور ٹر )نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری ر حمن کا پارلیمنٹر ی فورم آن پاپولیشن کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آبادی میں اضافہ تمام وسائل پر دباؤ ڈالنے والا ٹائم بم بن چکا۔۔۔
پاکستان کی 42 فیصد آبادی خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہی ہے ، مانع حمل اشیا پر نئے بجٹ میں ٹیکس نہیں لگنا چا ہئے ،آبادی سے متعلق قومی عزم صرف کاغذی نہیں ہونا چا ہئے ، پاکستان میں آبادی کے خطرناک اعداد وشمار ہماری صلاحیتوں کو متاثر کر رہے ہیں،آبادی کے مسئلے کو بجٹ گفتگو کا حصہ بنایا جائے ۔