ایمان و ہادی سزا معطلی، وفاق کو نوٹس، یورپی یونین نمائندہ کو عدالت داخلے سے روک دیا گیا
اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی سزا معطلی کی درخواستیں جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی متفرق درخواستوں پر وفاق کو نوٹس جاری کر دیا۔
درخواست گزاروں کے وکیل نے استدعا کی کہ کیس پیر کو سماعت کیلئے مقرر کیا جائے ۔ جسٹس اعظم خان نے کہا پیر کو مقرر مقدمات کا جائزہ لیں گے ،بعد ازاں عدالت نے عید کے بعد پہلے ورکنگ ڈے پر کیس مقرر کرنے کا عندیہ اور ریمارکس دئیے کہ اب آپ کی قسمت ہی ایسی ہے میں کیا کروں؟ اس موقع پر یورپی یونین کے ایک نمائندہ کو ہائیکورٹ داخلے کی اجازت نہ ملی، پولیس نے مرکزی گیٹ پر روک دیا۔