ملاقات سے انکار پر قتل کے سوا کوئی محرک سامنے نہیں آیا:ثنا یوسف قتل کیس کا تفصیلی فیصلہ
اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکہ نے ثنا یوسف قتل کیس کا 27 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ۔
فیصلے میں کہا گیا کہ استغاثہ نے ملزم کے خلاف مضبوط اور ناقابل تردید شواہد پیش کئے ۔ مقتولہ کے گھر سے ملزم کے فنگر پرنٹس حاصل، واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی اور پستول برآمد کیا گیا۔ ملزم نے ملاقات سے انکار پر 17 سالہ لڑکی کو قتل کیا، واردات کا اس کے علاوہ کوئی اور محرک سامنے نہیں آیا۔ ملزم کسی نرمی کا مستحق نہیں، اسے دفعہ 302 کے تحت سزائے موت اور دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی جاتی ہے ۔ عدالت نے دفعہ 392 کے تحت 10 سال قید اور دو لاکھ روپے جرمانہ، دفعہ 499 کے تحت 10 سال قید اور دو لاکھ روپے جرمانہ، دفعہ 411 کے تحت ایک سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی ۔