پاک،اردن تعلقات مستقبل میں مزید مضبوط ہونگے ، صدر زرداری

 پاک،اردن تعلقات مستقبل میں مزید مضبوط ہونگے ، صدر زرداری

دونوں ممالک وسیع تر علاقائی اور عالی امور پر قریبی مفاہمت رکھتے ہیں،یوم آزادی پر پیغام

 اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے اردن کے شاہ عبداللہ دوئم ابن الحسین اور اردن کے عوام کو یومِ آزادی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور اردن کے درمیان باہمی احترام، اعتماد اور مشترکہ اقدار پر مبنی خوشگوار اور دیرینہ تعلقات قائم ہیں اور دونوں ممالک وسیع تر علاقائی اور بین الاقوامی امور پر قریبی مفاہمت اور ہم آہنگی رکھتے ہیں۔ اپنے پیغام میں صدر مملکت نے اس یقین کا اظہار کیا کہ پاکستان اور اردن کے درمیان برادرانہ تعلقات آنے والے سالوں میں مزید مضبوط ہوں گے ۔صدرآصف علی زرداری نے شاہ عبداللہ کے نومبر 2025 میں دورہِ پاکستان کو دوطرفہ تعاون کو تحریک فراہم کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے رشتوں کو مزید پختہ کرنے میں ایک سنگ میل قرار دیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں