کوئٹہ ،زمین کے تنازع پر فائرنگ خاتون سمیت5افراد جاں بحق
کوئٹہ(سٹاف رپورٹر )کوئٹہ میں زمین کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت5افراد جاں بحق ہوگئے۔۔۔
پولیس کے مطابق پیر کو کوئٹہ کے علاقے کیچی بیگ تھانہ کی حدود میں زمین کے تنازع پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے محمد یوسف ، پرویز ،آصف ،طاہر اور بی بی (س) کو ہلاک کردیااورموقع سے فرار ہوگئے پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشیں قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ورثا کے حوالے کردیں اور مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کردیئے ہیں دوسری قتل کی لرزہ خیز واردات کے بعد اہل خانہ نے لاشیں روڈ پر رکھ کر سریاب روڈ کو ہرقسم کی آمدورفت کیلئے بند کردیا جس کی وجہ سے سڑک کے دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی لمبی لائنیں لگ گئیں اور مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔