28ویں ترمیم قبول نہیں
حیدر آباد (بیورو رپورٹ) پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ 28ویں ترمیم کو سندھ کے عوام کبھی قبول نہیں کریں گے ، یہ سندھ کے وجود کیلئے خطرہ ہے ، ملک کے موجودہ حالات اچھے نہیں۔
حیدرآباد میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ، مہنگائی کے اس دور میں بھی عوام صبر کررہے ہیں ، امید ہے حالات اچھے ہوجائیں گے ۔ انہوں نے کہا ایران ہمارا اتحادی ہے ، ہم اس کے ساتھ ہیں ، ٹرمپ کسی مزاحیہ فلم کے اداکار لگتے ہیں جو کبھی ایک بات کرتے ہیں تو دوسرے دن اس سے مختلف بات کررہے ہوتے ہیں اور اس کے بعد ان باتوں سے بھی مکر جاتے ہیں، ان کی پالیسیاں کسی کی سمجھ میں نہیں آتی ں۔ انہوں نے کہا بدقسمتی سے بانی پی ٹی آئی نے کبھی سیاسی رویہ اختیا رنہیں کیا ۔