پولیس فنڈز میں مبینہ کرپشن سابق آئی جی ودیگر عدالت طلب
کراچی(سٹاف رپورٹر)صوبائی اینٹی کرپشن عدالت نے سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی اور دیگر کے خلاف پولیس فنڈز میں مبینہ 15 کروڑ روپے سے زائد کرپشن کیس میں ضمنی چارج شیٹ جمع ہونے کے بعد تمام ملزموں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 9 جولائی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔
آئندہ سماعت پر ملزموں پر ضمنی فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے ۔ کیس میں سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی، ایس ایس پی فیصل بشیر میمن، ایس ایس پی فدا شاہ، ایس ایس پی تنویر طاہر اور دیگر ملزم نامزد ہیں۔ استغاثہ کے مطابق ملزموں پر پولیس فنڈز میں 15 کروڑ روپے سے زائد کی مبینہ کرپشن کا الزام ہے ۔ عدالت نے تمام ملزموں کو 9 جولائی کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے ۔ پراسیکیوشن کے مطابق آئندہ سماعت پر ضمنی چارج شیٹ کی روشنی میں ملزموں پر ضمنی فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے ۔ واضح رہے کہ نیب ترمیمی ایکٹ کے بعد مذکورہ ریفرنس نیب عدالت سے منتقل ہو کر صوبائی اینٹی کرپشن عدالت میں زیر سماعت ہے ۔