شہباز شریف کی مرحوم الطاف حسن قریشی کی رہائش گاہ آمد اہل خانہ سے تعزیت

شہباز شریف کی مرحوم الطاف حسن  قریشی کی رہائش گاہ آمد  اہل خانہ سے تعزیت

لاہور(اے پی پی)وزیراعظم محمد شہباز شریف مرحوم صحافی الطاف حسن قریشی کے اہل خانہ سے تعزیت اور فاتحہ کیلئے انکے گھرگئے جہاں انہوں نے مرحوم الطاف حسن قریشی کے بیٹے کامران حسن قریشی اور بیٹی کرتبہ مظہر سے تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کیلئے دعا کی۔ انہوں نے الطاف حسن قریشی کی صحافتی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ مرحوم اعلیٰ ٰدرجے کے انسان اور صحافی تھے ، انکی وفات سے صحافت میں ایک نہ پر ہونے والا خلا پیدا ہو گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں