چیئرمین سینیٹ کی امریکی قونصل جنرل سے ملاقات، سرمایہ کار ی کی دعوت

چیئرمین سینیٹ کی امریکی قونصل  جنرل سے ملاقات، سرمایہ کار ی کی دعوت

لاہور(سپیشل رپورٹر)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے دیرینہ تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہیں اور دونوں ممالک کے روابط باہمی احترام، مشترکہ مفادات اور تعمیری تعاون پر مبنی ہیں۔

لاہور میں امریکی قونصل جنرل سٹیٹسن سینڈرز سے ملاقات کے دوران پاک امریکہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری، پارلیمانی روابط اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، یوسف رضا گیلانی نے تجارت، آئی ٹی، توانائی، معدنیات، صحت، تعلیم اور زراعت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیتے ہوئے امریکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان کا اہم اقتصادی شراکت دار اور پاکستانی برآمدات کی بڑی منڈی ہے ، جبکہ امریکی کمپنیاں روزگار اور معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں