چک امرو: گیس سلنڈر دھماکا، خاتون جاں بحق

 چک امرو: گیس سلنڈر  دھماکا، خاتون جاں بحق

چک امرو (نامہ نگار) چک امرو میں گیس لیکیج کے باعث سلنڈر پھٹنے سے دھماکے کے نتیجے میں خاتون جاں بحق ہوگئی۔

موضع مینگڑی کے رہائشی شاہد کی بیوی کچن میں کھانا بنانے گئی ،جہاں سلنڈر لیک ہونے کی وجہ سے گیس بھر چکی تھی، جیسے ہی خاتون نے چولہا جلایا زور دار دھماکا ہوا اور کچن کی چھت اڑ گئی ،واقعہ میں خاتون بری طرح جھلس گئی، اسے تشویشناک حالت میں لاہورکے ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں دوران علاج دم توڑ گئی۔ خاتون کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں مینگڑی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں